مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کی نمائندگی میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر اور ایران کے سابق وزیر خارجہ ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی افغانستان کے سابق صدر مرحوم برہان الدین ربانی کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے کابل روانہ ہوگئے ہیں۔ ادھر ایرانی پارلیمنٹ کا ایک وفد بھی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے سربراہ علاءالدین بروجردی کی سرپرستی میں کابل روانہ ہوگیا ہے۔ ایران نے برہان الدین ربانی کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے مرحوم برہان الدین ربانی نےتہران میں ہونے والی اسلامی بیداری کانفرنس میں 18 اور 19 ستمبر کو شرکت کی تھی ۔ برہان الدین ربانی کو20 ستمبر کو ان کے گھر میں طالبان دہشت گردوں نے ایک خود کش حملےمیں شہید کردیا۔
اجراء کی تاریخ: 21 ستمبر 2011 - 17:49
مہر نیوز- 21 ستمبر 2011ء: رہبر معظم انقلاب اسلامی کی نمائندگی میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر اور ایران کے سابق وزیر خارجہ ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی افغانستان کے سابق صدر مرحوم برہان الدین ربانی کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے کابل روانہ ہوگئے ہیں۔