اجراء کی تاریخ: 15 دسمبر 2004 - 17:11

عراق ميں جنوري كي تيس تاريخ كو ہونے والے انتخابات كے ليے سركاري طور پر انتخابي مہم كاآغاز آج پندرہ دسمبر بدھ سے ہورہا ہے ـ انتخاباتي اميدوار اٹھائيس جنوري تك اپني انتخاباتي مہم جاري ركھ سكيں گے

خبررساں ايجنسي مہر نے رويٹر كے حوالے سے خبر دي ہے كہ ستھر سياسي جماعتوں من جملہ اھل سنت جماعت حزب اسلامي  نے اپنے اميدواروں كي فہرست عراقي اليكشن كميشن كے دفتر ميں جمع كراے ہيں ـ

انتخابي عملے كے پاس ملك بھر ميں انتخابات كي تيارياں مكمل كرنے كے ليے ابھي چھ ہفتے باقي ہيں ـ انہيں ان علاقوں ميں بھي انتخابي تيارياں كرني ہے جہاں مزاحمت جاري ہے اور امريكي فوج كے خلاف حملے كئے جارہے ہيں ـ

اھل سنت  فرقے سے تعلق ركھنے والے بہت سے گروہوں نے انتخابات كو كچھ ہفتوں كے ليے ملتوي كرنے كا مطالبہ كيا ہے اور دوسري صورت ميں انتخابات كا بائيكاٹ كرنے كي دھمكي دي ہے ـ تاہم حكام كا كہنا ہے ان ميں كچھ گروپوں من جملہ حزب اسلامي نے انتخابات كے ليے اپنا اندراج كرا ليا ہے ـ

ان انتخابات كے نتيجے ميں عراقي عوام من جملہ شيعہ ، سني ، كرد ، عيسائي اور تركمن پہلي بار اپنے منتخب  دو سو پچہتر اميدوا  پر مشتمل آئين ساز اسمبلي وجود ميں آئے گي جو آئين سازي كے علاوہ نئي حكومت كي تشكيل كا كام بھي كرے گي ـ