مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو میں بغداد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کے معاون کاظم شیخ فروتن نے بدھ کے دن ایران کے نائب صدر کے عراق کے دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے نائب صدر محمد رضا رحیمی 200 افراد پر مشتمل اعلی وفد کے ہمراہ بغداد کا دورہ کریں گےاس وفد میں 7 یا 8 وزیر بھی شامل ہونگے۔ اس سفر میں ایران اور عراق کا اعلی اقتصادی اجلاس عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی اور ایران کے نائب صدر رحیمی کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ اس سفر کے دوران عراق اور ایران کے تاجروں کی موجودگی میں اقتصادی سمینار بھی منعقد ہوگا۔ ایران کے نائب صدر اس دورے کے دوران عراق کے دیگر اعلی حکام کے ساتھ بھی دو طرفہ روابط کو فروغ دینے اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 4 جولائی 2011 - 11:28
مہر نیوز- 4 جولائی 2011ء: بغداد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کے معاون نے ایران کے نائب صدر کے عراق کے دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے نائب صدر محمد رضا رحیمی 200 افراد پر مشتمل اعلی وفد کے ہمراہ بغداد کا دورہ کریں گےاس وفد میں 7 یا 8 وزیر بھی شامل ہونگے۔