مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق آج تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ آیت اللہ جنتی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی تہران میں نماز جمعہ کے عارضی خطیب نے علاقہ میں اسلامی بیداری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیونس کے ڈکٹیٹر بن علی کے بعد یمن کے ڈکٹیٹرعبد اللہ صالح بھی فرار ہوکر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں اورسعودی عرب امریکہ نواز فراری عرب ڈکٹیٹروں کی پناہ گاہ بن گیا ہے، سعودی عرب علقاہ میں امریکہ کا سب سے بڑآ حامی ہے۔ آیت اللہ جنتی نے مسئلہ فلسطین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ہمیشہ فلسطینیوں کی حمایت کی ہے اور فلسطینیوں کی فتح تک ان کی حمایت کا سلسلہ جاری رہےگا آیت اللہ جنتی نے بحرین میں جاری عوامی تحریک کو کچلنے میں امریکہ اور سعودی عرب کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ انسانی حقوق اور جمہوریت کا سب سے بڑا دشمن ہے اور بحرین اس کا واضح ثبوت ہے امریکہ عرب ڈکٹیٹروں کی حمایت کرکے دنیا میں ذلیل و رسوا ہوگیا ہے۔ آیت اللہ جنتی نےکہا کہ بحرین کے عوام مظلوم ہیں اور اللہ تعالی ان کے ساتھ ہے اور کامیابی ان کے قدم چومے گی۔ آیت اللہ جنتی نے امام خمینی (رہ) کی برسی کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خطاب پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی قوت و قدرت کے ساتھ امام خمینی (رہ) کے اعلی اہداف کی جانب رواں دواں ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 10 جون 2011 - 15:41
مہر نیوز- 10 جون 2011ء : تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے علاقہ میں اسلامی بیداری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیونس کے ڈکٹیٹر کے بعد یمن کے ڈکٹیٹر بھی فرار ہوکرسعودی عرب پہنچ گئے ہیں اورسعودی عرب امریکہ نواز فراری عرب ڈکٹیٹروں کی پناہ گاہ بن گیا ہےسعودی عرب علاقہ میں امریکہ کا سب سے بڑاحامی ملک ہے۔