مہر نیوز- 25 مئی 2011ء: ایرانی پارلیمنٹ کے موجودہ اسپیکر آج صبح پارلیمنٹ کے اجلاس میں 212 ووٹ حاصل کرکے دوبارہ پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے موجودہ اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی آج صبح پارلیمنٹ کے اجلاس میں مجموعی طور پر 224 آراء میں سے 212 آراء حاصل کرکے ایک بار پھر پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر کے لئے لاریجانی کا کوئی رقیب نہیں تھا لاریجانی نےپارلیمانی نمائندوں کا پارلیمنٹ کے چوتھے سال کے لئے اسپیکر منتخب کرنے پر شکریہ ادا کیا۔