مہر خبررساں ایجنسی نے نہرین نیٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ واشنگٹن میں مغربی سفارتی ذرائع نے سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تیل کے خفیہ معاہدے اور قطر کی طرف سے اسرائیل کو سستے ریٹ پر گیس فروخت کرنے کے بارے میں راز فاش کیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اسرائیل کو گیس کی فراہمی اگر مصر سے رک جاتی ہے تو اس صورت میں قطر نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو سستےریٹ پر گیس فروخت کرنے کے لئے آمادہ ہے، مغربی ذرائع کے مطابق قطر کے امیر نے واشنگٹن میں صہیونی لابی سے ملاقات میں کہا ہے کہ قطر نے پہلے بھی اسرائیل کو گیس فروخت کی ہے اور مصر سے گیس بند ہونے کی صورت میں قطر مستقل طور پر اسرائیل کو سستے ریٹ پر گیس فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔
مغربی سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے امریکی کمپنیوں کے ذریعہ اسرائیل کو تیل فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں یہ تیل سعودی عرب کی بندرگاہ ینبع سے حمل کیا جائے گا اور سعودی عرب کے حکام کے تعاون اور امریکی کمپنیوں کے ذریعہ اسرائیل کی بندرگاہ حیفا تک پہنچایا جائے گا۔ واضح رہے کہ عرب حکمراں اپنے اقتدار کو بچانے کے لئے عربوں کی دولت و ثروت کو امریکہ اور اسرائیل پر نچھاور کررہے ہیں بعض ذرائع کے مطابق عربممالک کے حکمراں عرب عوام کے نمائندے نہیں بلکہ امریکہ کے ایجنٹ ہیں جو مشرق وسطی میں امریکی مفادات کا تحفظ کررہے ہیں