مہر خـررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق تہران یونیورسٹی میں آج نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین صدیقی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کیتہران کے عارضی امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین صدیقی نے ولایت فقیہ کے اختیارات کو بنیادی آئین سے بالا تر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ولایت فقیہ کے پرچم کے سائے میں سب کو چلنا چاہیے ایران ولایت فقیہ کے پرچم کے سائے میں ہے اور عوام کی ولی فقیہ کے ساتھ گہری محبت و الفت ہے۔ انھوں نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی عالم تشیع کے عظيم دینی مرجع ہیں اور موجودہ تمام مراجع عظام کی انھیں حمایت حاصل ہے اور یہی وجہ ہے کہ سب کو ولایت فقیہ کے پرچم کے سائے میں حرکت کرنی چاہیے جناب صدیقی نے کہا کہ ولایت فقیہ کو کمزور کرنا در حقیقت اسلام و مسلمانوں کو کمزور کرنا ہے اور ولایت فقیہ کی تقویت اسلامی اور مسلمانوں کے استحکام کا باعث ہے۔ حجۃ الاسلام والمسلمین صدیقی نے علاقہ میں جاری عوامی انقلاب کی جانب اشارہ رکتے ہوئے کہا کہ سامراجی طاقتوں کے نوکر بحرین اور یمن و لیبیا میں عوام کا قتل عام کررہے ہیں لیکن ایک دن انھیں اپنے کئے پر کف افسوس ملنا پڑیں گے۔ انھوں نے کہا کہ جیسا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنےحالیہ خطاب میں فرمایا ہے کہ عوامی تحریک یورپ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیگی کیونکہ پوری دنیا کے عوام ظالم و جابر حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 6 مئی 2011 - 16:39
تہران کے عارضی امام جمعہ نے ولایت فقیہ کے اختیارات کو بنیادی آئین سے بالا تر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ولایت فقیہ کے پرچم کے سائے میں سب کو چلنا چاہیے ایران ولایت فقیہ کے پرچم کے سائے میں حرکت کررہاہے اور عوام کی ولی فقیہ کے ساتھ گہری محبت و الفت ہے۔