وزارت دفاع میں نمائندہ ولی فقیہ اور مسلح افواج کے عقیدتی سیاسی شعبہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ دشمن کو اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی صلاحیت نے کوئی کارروائی کرنےسے بازرکھا ہواہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع میں نمائندہ ولی فقیہ اور مسلح افواج کے عقیدتی سیاسی شعبہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین میر محمدی نے کہا ہے کہ دشمن کو اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی صلاحیت نے کوئی کارروائی کرنےسے بازرکھا ہواہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران نےدفاعی صنعت کے شعبہ میںکافی ترقی اور پیشرفت حاصل کی انھوں نے کہا کہ عوام کی ہمت اور شجاعت کی بدولت دشمن کی تمام سازشیں ناکام ہوگئی ہیں انھوں نے کہا کہ دشمن نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد انقلاب کے خلاف بڑی سازشیں کیں لیکن رہبر کبیر انقلاب اسلامی  اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی حکیمانہ رہبری کی بدولت ان کی تمام سازشیں ناکام ہوگئیں  انھوں نے کہا کہ دشمن ہماری پیشرفت اور ترقی کا مخالف ہے لیکن ہماری پیشرفت اور ترقی کا سلسلہ جاری رہےگا اور آئندہ نزدیک دفاعی ترقی اور پیشرفت کے سلسلے میں اچھی خبریں عوام کو دی جائیں گی۔