مہر خبررسان ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر لاریجانی نے تہران میں سوئیس کی سفیر لیویالوی آگسٹی سے ملاقات میں سیاسی ، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ میں پارلیمانی سفارتی کوششوں کو مفید اور مؤثر قراردیاہے۔ لاریجانی نے ایران اور سوئيس کے درمیان سیاسی ، اقتصادی اور تجارتی روابط کو بہترین سطح پر قراردیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں باہمی روابط کو مزید فروغ دینے کی ابھی بہت بڑی گنجائش ہے لاریجانی نے اس ملاقات میں سوئیس کے پارلیمانی سربراہ کو تہران آنے کی دعوت بھی دی ۔ لاریجانی نے سوئیس میں ہونے والے عالمی پارلیمانی اجلاس میں شرکت کی مشترکہ دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ ایران پارلیمانی سفارتی کوششوں کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔تہران میں سوئیس کی سفیر نے دونوں ممالک کے باہمی روابط کو مطلوب سطح پر قرار دیتے ہوئے انھیں تعمیری قراردیا سوئیس کی سفیر نے ایران کے ایٹمی معاملے کے بارے میں اپنے ملک کا نقطہ نظر بیان کرتے ہوئے کہا کہ سوئیس ایران کے ایٹمی معاملے کو مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے کا خواہاں ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 27 اپریل 2010 - 13:10
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے تہران میں سوئیس کی سفیر سے ملاقات میں سیاسی ، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ میں پارلیمانی سفارتی کوششوں کو مفید اور مؤثر قراردیاہے۔