بیرجند- مہر خبررساں ایجنسی: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد صوبہ خراسان جنوبی کا دورہ مکمل کرکے تہران پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد صوبہ خراسان جنوبی کا دورہ مکمل کرکے تہران پہنچ گئے ہیں۔ صدر احمدی نژاد کابینہ کے اراکین کے ہمراہ صوبہ خراسان جنوبی کے دو روزہ دورہ مکمل کرکے واپس تہران پہنچ گئے ہیں صدر نے اس دورے میں صوبے کی ترقی اور پیشرفت کا جائزہ لیا اور پہلے سفر میں منظور کئے گئے پروجیکٹوں کی پیشرفت کا قریب سے مشاہدہ کیا۔