مہرخبررساں ایجنسی نے ایسوسیایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست واشنگٹن میں زمین کھسکنے اورلینڈ سلائیڈنگ کے باعث 34مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق زمین کھسکنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے پہلے ہی شمالی علاقے سیاٹل کے مکانوں کوخالی کرالیا گیا تھا۔لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک بند ہو گئی۔ جس کے باعث کچھ افراد کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔لینڈ سلائیڈنگ سے چار سو سے پانچ سو میٹر علاقہ متاثر ہوا ہے البتہ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
مہر نیوز/29 مارچ /2013ء: امریکی ریاست واشنگٹن میں زمین کھسکنے اورلینڈ سلائیڈنگ کے باعث 34مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔
News ID 1819265
آپ کا تبصرہ