اجراء کی تاریخ: 31 جولائی 2004 - 13:20
آذربائيجان كے وزير امور خارجہ "المار محمد باراف" دو روزہ دورے پر آج صبح تہران پہنچ گئے ہيں
خبر رساں ايجنسي مہر كے سياسي نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق آذربائيجان كے وزير امور خارجہ كا جناب صفري نے استقبال كيا جو دريائے خزر كے امور ميں تہران كےنمائندہ ہيں آذربائيجان كے وزير امور خارجہ صدر جناب سيد محمد خاتمي سے ملاقات كريں گے اور آذربائيجان كے صدر جناب الھام علي اف كا پيغام ان كو پيش كريں گے جسميں ايران كے صدر جناب سيد محمد خاتمي كو باكو كے دورے كي دعوت بھي ہے پھر وہ اپنے ايراني ہم منصب جناب كمال خرازي سے دونوں ملكوں كے دو طرفہ روابط پر بحث و گفتگو كريں گے اس كے علاوہ صدر جناب سيد محمد خاتمي كے باكو كے سفر كے بارے ميں بھي تبادلہ خيال كريں گے