ہندوستان میں عدالتی کمیشن نے بی جے پی سمیت تمام انتہا پسند ہندو تنظیموں کو بابری مسجد کی شہادت کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں عدالتی کمیشن نے انتہا پسند ہندو تنظیموں کو بابری مسجد کی شہادت کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔

ہندوستانی ذرائع کے مطابق عدالتی کمیشن کا کہنا ہے کہ بابری مسجد کو ایک منصوبے کے تحت شہید کیا گیا اور بی جے پی کی قیادت اس منصوبے کی ذمہ دار ہیں ۔ اس واقعہ میں ، راشٹریہ سیوک سنگھ ، وشوا ہندو پریشد اور شیو سینا بھی ملوث ہیں ۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ واجپائی، ایڈوانی اور جوشی نام نہاد اعتدال پسند ہیں اور انہیں اس منصوبے کا علم تھا۔