مہر خـررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں اٹھنے والا سمندری طوفان آج رات ہندوستان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے ۔محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق ہندوستانی شہر ممبئی سے ساڑھے تین سو کلومیٹر دور جنوب مغرب میں بحیرہ عرب میں اٹھانے والا سمندری طوفان ” ریہان “ہندوستانی گجرات ، مہاراشٹر سے ملحقہ علاقوں سے ٹکراسکتا ہے ،، یہ سمندری طوفان اٹھارہ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال اور شمال مشرق کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کے باعث ممبئی اور ملحقہ علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے ۔