ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے اسلامی جمہوریہ ایران کو دنیا کا مستقل ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ فداکاری کے ذریعہ ہی ممکنہ خطرات کو دور کیا جاسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے اسلامی جمہوریہ ایران کو دنیا کا مستقل ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ فداکاری کے ذریعہ ہی ممکنہ خطرات کو دور کیا جاسکتا ہے۔ صدر نے کہا کہ انسان تلاش و کوشش کے نتیجے میں کمال اور بلندی تک پہنچ سکتا ہے اور ہمارے بہترکی جوانوں نے فداکاری کے ذریعہ ملک کو دنیا میں سربلندی اور سرافرازی عطا کی ہے اور آج اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں آزاد اور ہر اعتبار سے مستقل ملک ہے انھوں نے کہا کہ ایران کے غیور اور بہادر جوانوں نے اپنی گرانقدر جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ایران کے اوپر سے امریکہ کے منحوس سائے کو ختم کیا اور ایرانی عوام کو استقلال اور آزادی اور جمہوریت جیسی نعمتوں سے سرافراز کیا  انھوں نے کہا کہ شہیدوں اور جانبازوں کی فداکاری کو ایرانی عوام ہرگز فراموش نہیں کریں گے۔