مقبوضہ فلسطین میں مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کے حملے کے خلاف غزہ میں اسلامی تنظیم حماس نے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کے حملے کے خلاف غزہ میں اسلامی تنظیم حماس نے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

اسرائیلی پولیس نے اتوار کی صبح مسجد اقصیٰ کا محاصرہ کرلیا تھا جس کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی مسلمان اندر پھنس گئے تھے ۔ مسجد میں موجود لوگوں نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے پولیس پر پتھراو کیا جس پر پولیس نے ان پر مفلوج کردینے والے بم پھینکے ۔فلسیطینی ریڈ کریسنٹ کے مطابق 18 فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ دس کو گرفتار کرلیا گیا ۔اس واقعہ کے خلاف غزہ میں حماس نے بہ بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے اور عالمی برادری سے اسرائیلی فورسز کی جارحانہ کارروائیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔