آج صبح صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ایک خود کش حملے میں بعض شہریوں سمیت سپاہ پاسداران کے کچھ اعلی افسران شہید ہوگئے ہیں شہداء میں سپاہ پاسداران کی بری فوج کے نائب سربراہ بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج صبح صوبہ سیستان و بلوچستان کے ضلع سربازمیں دہشت گردوں کے ایک خود کش حملے میں بعض قبائلی عمائدین اورشہریوں سمیت سپاہ پاسداران کے بعض اعلی افسران شہید ہوگئے ہیں شہداء میں سپاہ پاسداران کی بری فوج کے نائب سربراہ اور قدس برگیڈ  کے کمانڈر میجرجنرل نور علی شوشتری  صوبہ سیستان میں سپاہ کے سربراہ میجرجنرل محمد زادہ ایرانشہر میں سپاہ کے کمانڈربھی شامل ہیں۔ شہداء میں شیعہ اور سنی علماء اور قبائل رہنما بھی شامل ہیں جووحدت سمینار میں شرکت کے لئے آئے تھے ابتدائی اطلاعات کے مطابق خودکش حملے میں اب تک 20 افراد شہید اور 40 زخمی ہوئے ہیں۔