اجراء کی تاریخ: 10 اکتوبر 2009 - 19:40
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نےملک کے موجودہ شرائط اور دشمنوں کے خطرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے دشمن کے خطرات کے پیش نظر مختلف دفاعی شعبوں میں نمایاں پیشرفت حاصل کی ہے اور سپاہ پاسداران کی دفاعی صلاحیتوں میں پہلے سے کہیں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل جعفری نےملک کے موجودہ شرائط اور دشمنوں کے خطرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے دشمن کے خطرات کے پیش نظر مختلف دفاعی شعبوں میں نمایاں پیشرفت حاصل کی ہے اور سپاہ پاسداران کی دفاعی صلاحیتوں میں پہلے سے کہیں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ فضا کے نئے سربراہ کی معرفی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجرجنرل جعفری نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے مختلف دفاعی شعبوں میں زبردست اور نمایاں پیشرفت حاصل کی جس ے ظاہر ہوتا ہے کہ سپاہ اپنے اصلی اہداف کی جانب تیزی کے ساتھ گامزن ہے سپاہ کے کمانڈر نے شعبہ فضا کے سابق سربراہ جنرل سلامی کی بے لوث کوششوں کی تعریف کی۔