روس کے صدر صدردیمتری میدیوف نے ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کے بعض ممالک ک نظریات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف مزيد پابندیاں عائد کرنے سے حالات مزید بدتر ہونگے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر صدردیمتری مدودف نے ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کے بعض ممالک ک نظریات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف مزيد پابندیاں عائد کرنے سے حالات مزید بدتر ہونگے۔ روسی صدر نے اٹلی میں جی ایٹ ممالک کے اجلاس میں شرکت سے قبل اطالوی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس امریکہ اور ایران کے باہمی تعلقات کا خیر مقدم کرتا ہے اوردونوں ممالک کے درمیان کئي دہائیوں پر بدگمانی کے خاتمہ کاخواہاں ہے۔روسی صدر نےکہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ امریکہ ایران کے ساتھ صاف و شفاف روابط برقرار کرنے کا خواہاں ہے اور ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ روسی صدر نے کہا کہ مغربی ممالک کے ایرانی ایٹمی پروگرام کے خوف کے باعث تہران پر پابندیاں لگانا غیر سود مند ہوگا اور ایران کے خلاف پابندیاں لگانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔