مہر خبرررساں ایجنسی نے المنار ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کل رات ضاحیہ میں لبنانی عوام سے خطاب کیا اور مشرق وسطی میں امریکہ اور اسرائیلی کی سازشوں کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کی سیاسی شرکت دنیا میں بے نظیر ہے اور بحران پیدا کرنے والے افراد کا کسی صدارتی امیدوار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم لبنان کا امریکی اور اسرائیلی سازشوں کے مقابلے میں دفاع کریں گے اور فلسطینیوں کو لبنان میں بسانے کے بجائے انھیں فلسطین میں ان کے اپنے گھر میں بسائیں گے انھوں نے کہا 8 مارچ گروہ نے انتخابات میں اپنی پوزیشن مضبوط کی ہے اورہم نےلبنان کے انتخابی نتائج کوخندہ پیشانی سے قبول کرلیا ہے ہم قومی حکومت کی تشکیل میں حزب اقتدار کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے سید حسن نصر اللہ نے ایران کے صدارتی انتخاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کہاں 85 فیصد لوگ انتخابات میں شرکت کرتے ہیں جبکہ ایرانی عوام نے صدارتی انتخابات میں وسیع پیمانے پر شرکت کرکے واضح کردیا ہے کہ وہ انقلابی اور اسلامی اصولوں پر قائم و دائم ہیں۔
سیدحسن نصراللہ نے ایران میں انتخابات کے بعد جاری بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحران پیدا کرنے والوں کو تعلق کسی صدارتی امیدوار سے نہیں ہے بلکہ یہ لوگ غیر ملکی اشاروں پر کام کررہے ہیں ۔