مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اہم اراکین کے درمیان شمالی کوریا پر پابندیاں سخت کرنے کے لئے قرارداد کے مسودے پر اتفاقِ رائے ہوگیاہے۔ مسودے پر اتفاق کرنے والوں میں سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین کے علاوہ جاپان اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔امریکی نمائندے کے مطابق قرارداد بہت سخت ہے۔ مسودہ پندرہ رکنی کونسل میں زیرِ بحث آئے گا جس کے بعد جمعہ کواس پر رائے شماری کا امکان ہے۔34نکاتی قراردادکے مسودے میں شمالی کوریا کے خلاف سخت پابندیوں کی سفارش کی گئی ہے۔قرارداد میں اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل تجربات پر پابندی عائد کرے ۔ اورشمالی کوریا این پی ٹی کے معاہدے پر عمل کرے۔