مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ)کی بیسویں برسی کی تقریب مکہ مکرمہ میں رہبر معظم کے بعثہ میں منائی گئی ۔ اس موقع پر حجۃ الاسلام بیات نے کہا کہ امام خمینی (رہ)نے اسلام ناب کو دوبارہ حیات عطا کی اور مسلمانوں کو استقامت و پائداری اور عزت و عظمت کا راستہ دکھایا انھوں نے کہا کہ امام خمینی (رہ) نے دنیا میں توحید کا پرچار کیا اور دنیا کے سامنے دینی عوامی حکومت کی بہترین مثال قائم کی۔