حضرت آیت اللہ العظمی بہجت مرحوم کے پیکر پاک پر آیت اللہ جوادی آملی نے نمازہ جنازہ ادا کی آیت اللہ بہجت کی تشییع جنازہ میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے محمدی گلپائگانی ، ایران کے صدر احمدی نژاد، عدلیہ کے سربراہ ہاشمی شاہرودی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر لاریجانی نے شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت اللہ العظمی بہجت مرحوم کے پیکر پاک پر آیت اللہ جوادی آملی نے نمازہ جنازہ ادا کی آیت اللہ بہجت کی تشییع جنازہ میں مراجع عظام اور علماء کرام اور عوام کی کثیر تعداد  کے علاوہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے محمدی گلپائگانی ، ایران کے صدر احمدی نژاد، عدلیہ کے سربراہ ہاشمی شاہرودی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر لاریجانی نے شرکت کی۔حضرت آیت اللہ العظمی کے پیکر پاک کو حضرت معصومہ علیہا السلام کے حرم میں سپردخاک کیا جائے گا۔