مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عارف کامل فقیہ نامدار حضرت آیت اللہ العظمی بہجت مرحوم کی تشییع جنازہ کا قم کے مدرسہ امام خمینی (رہ) سے حرم کی طرف آغاز ہوگیا ہے۔جنازہ میں مراجع عظام ، علماء کرام ،فضلاء وطلباء اور عوام کی کثير تعداد شریک ہے۔
مرحوم کا جنازہ اس وقت حرم میں پہنچ چکا ہے لوگ ان کے سوگ اور غم میں گریہ کناں ، نالہ وفغاں اورسرو سینہ پیٹ رہے ہیں قم میں آج سرکاری طور پر تعطیل ہے ایران میں ان کی رحلت پر تین دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ان کی رحلت کو ناقابل تلافی نقصان قراردیا ہے۔