صوبہ کردستان کے عوام نے آج رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا والہانہ اور گرمجوش استقبال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج صوبہ کردستان کے دارالحکومت سنندج پہنچے جہاں کردستان کے عوام نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کا والہانہ استقبال کیا ہے رہبر معظم آٹھ دن کے دورے پر صوبہ کردستان پہنچے ہیں جہاں وہ عوام کے مختلف اجتمعات سے خطاب کریں گے رہبر معظم شہداء کے لواحقین اور جانبازوں اور ان کے خاندان والوں سے ملاقات بھی کریں گے ۔