مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق صدر احمدی نژاد اپنی کابینہ کے وزراء کے ہمراہ صوبائی سفر کے دوسرے مرحلے میں صوبہ فارس کے صدر مقام شیراز پہنچ گئے ہیں جہاں صوبائی گورنر اور ديکر اعلی حکام نے صدر کا والہانہ استقبال کیا ہے۔ صدر شیراز میں عوام کے ایک عظيم الشان اجتماع سے خطاب کریں گے اور پہلے سفر کے دوران منظور کئے گئے امور کی پیشرفت اور تکمیل کا جائزہ بھی لیں گے صدر صوبے کے علماء اور شہیدوں اور جانبازوں کے خاندان والوں سے بھی ملاقات کریں گے ۔