امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ سابق امریکی حکومت اور سابق امریکی نائب صدر ڈک چنی کی غلط پالیسیاں امریکہ کے لئے خفت بار اور تباہ کن ثابت ہوئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے امریکی ٹی وی چینل  سی ۔ بی ۔ایس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق امریکی نائب صدر کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ کو دنیا میں خفت اور حقارت کا سامنا ہے ڈک چنی کی پالیسیوں سے امریکہ سلامتی کے حوالے سے مضبوط نہیں بلکہ امریکہ غیر مستحکم ہوا ہے اوبامہ نے کہا کہ جیلوں کے بارے میں وہ گذشتہ حکومت کی پالیسیوں پر چلنے سے معذور ہیں اوبامہ نے کہا کہ امریکہ کی سابق حکومت نے دہشت گردی سے مقابلہ نہیں کیا بلکہ دہشت گردی کو جنم  اور اسے فروغ دیا ہے۔