شہید عماد مغنیہ کے والدین نے ایران کو اپنا دوسرا وطن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کا اسلامی نظام باعث فخر اور مایہ نازہے اور ہم ایران کو اپنا دوسرا وطن سمجھتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں ایک سڑک کا نام شہید مغنیہ کے نام پر رکھا گيا ہے اس موقع پر شہید مغنیہ کے والدین نے ایران کو اپنا دوسرا وطن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کا اسلامی نظام باعث فخر اور مایہ نازہے اور ہم ایران کو اپنا دوسرا وطن سمجھتے ہیں۔ شہید عماد مغنیہ کے والدہ نے کہا کہ انسان کی عزت و کرامت اس میں ہے کہ وہ اخلاص کے ساتھ عمل کرے۔

شہید عماد مغنیہ کے والدین

 

اس تقریب میں لبنان کی پارلیمنٹ کے چند نمائندے اور تہران کی بلدیہ کونسل کے سربراہ اور بعض اراکین موجود تھے شہید عماد مغنیہ حزب اللہ لبنان کے مایہ ناز اور معروف کمانڈر تھے جنھیں اسرائيل کی خفیہ ایجنسی موساد نے شام کے دارالحکومت دمشق میں  12 فروری 2008 ء میں شہید کردیا تھاشہید مغنیہ حاج رضوان کے نام سے معروف تھے۔