مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں میں انقلاب اسلامی کی تیسویں سالگرہ بڑےجوش و ولولے اور عزت و افتخار کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
تہران میں میدان آزادی پر کئي ملین افراد انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لئے مختلف راستوں سے ریلیوں میں شرکت کرتے ہوئے پہنچ گئے ہیں۔جہاں صدر احمدی نژاد خطاب کریں گے تہران کی عظيم ریلی میں اعلی حکام کے علاوہ کئی ملین افراد نے شرکت کی۔ انقلاب اسلامی ایران عالم اسلام میں امت اسلامی کی بیداری کا سبب بنا ۔ایران میں ہر سال22 بہمن مطابق 10 فروری کو انقلاب اسلامی کی کامیابی کے موقع پر عظیم جشن منایا جاتا اور ریلیاں نکالی جاتی ہیں ایران نے انقلاب اسلامی کی برکت و بدولت آزادی و استقلال حاصل کرکے ملک کو ترقی و پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن کیا اور آج ایران نے سیٹلائٹ کا فضا میں کامیاب تجربہ کرکے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوگيا ہے ایران کی علمی پیشرفت سے عالمی سامراجی طاقتوں پر اس وقت خوف و ہراس چھایا ہوا ہے اور وہ ایران کی علمی پیشرفت کو روکنے کے لئے نت نئی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں البتہ ایرانی عوام بھی ترقی کے راستے پر گامزن ہیں ۔