مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران نے اقوام متحدہ میں یورپی یونین کے دفتر میں انسانی حقوق سے متعلق چوتھے اجلاس میں کینیڈا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تنقید کی ہے ایران نے کینیڈا میں مسلمانوں اور اقلیتوں کے حقوق اور کینیڈا کی طرف سے غزہ میں ہونے والے اسرائیلی جرائم کی حمایت پر شدید تنقید کی ہے۔
ایران کے نمائندے میں کینیڈا میں انسانی حقوق پر مشتمل تنظیموں اوراداروں کی رپورٹ کی روشنی میں کہا کہ کینیڈا میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے اور اس ملک نے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنے میں زبردست کوتاہی کی ہے۔ایرانی نمائندے نےکہا کہ کینیڈا کی طرف سے عالمی سطح پر انسانی حقوق کے نعرے کھوکھلے اور بے بنیاد ہیں کینیڈا میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں ہورہی ہے ایرانی نمائندے نے کہا کہ کینیڈا کو عالمی معاہدوں پر عمل کرنا چاہیے۔