مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مغربی ذرائع کے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے فضائی ادارے ناسا کی اطلاعات کے مطابق ایرانی مصنوعی سیارہ کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار میں پہنچ گیا ہے۔ناسا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اقتصادی پابندیوں کے باوجود فضا میں مصنوعی سیارے کا کامیاب تجربہ ایران کی فضائی میدان میں اہم پیشرفت ہے۔جفری فورڈن نے کہا کہ آماٹور ناظرین کی رپورٹ کے مطابق ایران کا سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار میں پہنچ گیا ہے جفری نے کہا کہ سیٹلائٹ لے جانے والا ایرانی راکٹ بھی بڑی قدرت کا حامل ہے۔ ماہرین سیٹلائٹ لے جانے والے میزائل کو دو مرحلہ میزائل قراردے رہے ہیں جو ایک پیشرفتہ میزائل ہے۔ایران نے انقلاب اسلامی کی تیسویں سالگرہ کے موقع پر اپنا مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعی سیارے کا فضا میں کامیاب تجربہ کیا تھا ۔ جس پر مغربی ذرائع ابلاغ میں ہلچل مچی ہوئی ہے بعض اس کو ایران کی عظيم کامیابی اور بعض اسے خطرناک بنا کرپیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ ایران نے کہا ہے کہ اس کا یہ اقدام امن و صلح اور توحید کے پیغام پر استوار ہے۔