مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار السفیر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرب ممالک کی طرف سے غزہ میں رونما ہونے والے دردناک واقعات پر منفی کردار کی وجہ سے عرب یونین کے سکریٹری جنرل عمرو موسی کا آج مستعفی ہونا متوقع ہے۔ مصری ذرائع کے مطابق عمرو موسی آج کویت کے سربراہی اجلاس میں اپنا استعفی پیش کردیں گے۔ مصر اور سعودی عرب کی طرف سے عرب سربراہی اجلاس کی مخالفت کے بعد بعض عرب رہنماؤں نے غزہ کے عوام کی حمایت میں قطر میں اجلاس منعقد کیا تھا جس میں غزہ کے دردناک واقعات پرعربوں کے سکوت پر شدید تنقید کی گئی تھی عرب قومیں غزہ کے ساتھ تھیں جبکہ مصر ، سعودی عرب اور اردن جیسے اہم عربی ممالک امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ تھے اور انھوں نے حتی عرب سربراہی اجلاس کی مخالفت کی جس سے ان کا چہرہ عالم اسلام پر واضح ہوگیا کہ یہ رہنما اسرائیلیوں کے ساتھ ہیں فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ نہیں۔