فرانس کا ایک فوجی ہیلی کاپٹرگر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک 6افرادلاپتہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ،6افرادلاپتہ ہوگئے ہیں۔

 فوجی حکام کے مطابق فرانس کا فوجی جنگی ہیلی کاپٹر مغربی افریقہ کے  ساحلی علاقے میں مشترکہ جنگی مشقوں کے دوارن گر کر تباہ ہوگیا۔حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 10افراد سوار تھے،ہیلی کاپٹر حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین افراد کو بچالیا گیا ہے باقی چھے افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔