مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں حماس کے نمائندے اسامہ حمدان نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل کی جانب سے یکطرفہ جنگ بندی بین الاقوامی جامع فائر بندی کی کوششوں کے خلاف ہے انھوں نے کہا جب تک اسراغيل غزہ میں موجود رہے گا اس وقت تک یک طرف جنگ بندی بے معنی رہے گی انھوں نے کہا کہ یک طرف جنگ بندی شکست سے بچنے کے لئے اسرائیل کی ناکام کوشش ہے حمدان نے کہا کہ اگر اسرائیل پائدار امن چاہتا ہے کہ اسے محاصر ختم کرنے کے ساتھ حماس کے شرائط کو قبول کرنا پڑےگا لبنان میں حماس کے رہنما نے واضح کیا کہ غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کے باقی رہتے ہوئے اگر اسرائیل نے یکطرفہ فائر بندی کی تو اس کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی ۔ بیروت میں اہل غزہ کے ساتھ یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسامہ حمدان نے یورپی ممالک سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کرلینے کامطالبہ کیا۔ حماس کے رہنما نے کہا کہ شہدا اور زخمیوں کی بڑھتی ہوئی ہوئی تعداد سے ہمارے عزائم اور حوصلے اور بلند ہوں گے۔انہوں نے فلسطینی عوام پر سے کہا کہ وہ دشمن کے خلاف جنگ میں چٹان بن کر مزاحمت پرڈٹے رہیں۔