مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی عزاداری بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی اس موقع پر مؤمنین نے مجالس عزا اور جلوسوں میں بڑی تعداد میں شرکت کی اور نبی مکرم (ص) کو ان کے اہلبیت (ع)کی شہادت کی مناسبت سے تعزیت پیش کی آج پورا ایران فرزند نبی مکرم (ص) حضرت امام حسین (ع) کی کربلا کے میدان میں عظیم الشان قربانی کی یاد میں عزادار و سوگوار ہے مؤمنین نےسید الشہداء حضرت امام حسین (ع)کی کربلا کے میدان میں بے مثال قربانی کی یاد تازہ کی اور بڑے پیمانے پر عزاداری کی مجالس اور جلوسوں میں شرکت کی۔