مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے حضرت عیسی (ع) کی ولادت کے موقع پر عیسائی ممالک کے رہنماؤں کو اپنے الگ الگ پیغامات میں مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت عیسی (ع) امن و صلح کے علمبردار تھے۔’اگر آج حضرت عیسیٰ زندہ ہوتے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ڈرانے دھمکانے والی، غصیلی اور استعماری خواہشات رکھنے والے طاقتوں کے مقابلے میں عوام کا ساتھ دیتے۔‘
’اگر آج حضرت عیسیٰ زندہ ہوتے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ جنگ کے شعلوں کو ہوا دینے والے قابضوں، دہشت گردوں اور ڈرانے دھمکانے والوں کے مقابلے میں انصاف اور انسانیت سے محبت کا پرچم سربلند کرتے۔ صدر احمدی نژاد نےکہا ہے کہ انسانوں کا قتل عام ، دہشت گردی کو فروغ دینے والے اور دوسرے ممالک میں خونریزی برپا کرنے والے ہرگز عیسی (ع) کے مکتب کے طرفدار نہیں ہوسکتےکیونکہ یہ تمام چیزیں حضرت عیسی (ع) کے مشن کے خلاف ہیں۔