مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار الحات کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے عرب یونین کے وزراء خارجہ کے نیویارک میں ہونے والے اجلاس کو بے فائدہ اور بے سود قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عربوں کو ایران سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ یوسف بن علوی نے کہا کہ عمان نیویارک میں ہونے والے عرب وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت نہیں کےگا کیونکہ یہ اجلاس بے نتیجہ رہےگآ ۔ عمان کے وزير خارجہ نے کہا کہ خلیج فارس کی سلامتی سے سکیورٹی کونسل کا کوئي ربط نہیں ہے یوسف بن علوی نے کہا کہ خلیج فارس کی سلامتی صرف ہم سے مربوط نہیں بلکہ ایران ، پاکستان اور خلیج فارس کے ساحلی ممالک اس کی سلامتی کے بھی ذمہ دار ہیں انھوں نے کہا کہ خلیج فارس کی سکیورٹی کا معاملہ سکیورٹی کونسل کے صرف پانچ ممالک سے مربوط نہیں ہے بلکہ اس میں سبھی ممالک شامل ہیں اور اس مسئلہ کے بارے میں نہ صف پانچ ممالک بلکہ خلیج فارس کےسبھی ہمسایہ ممالک کو بھی اس کے بارے میں غور کرنا ہوگا۔ یوسف بن علوی نے کہا کہ ایران کی شرکت کے بغیر نیویارک اجلاس ناکام ہوجائے گا انھوں نے کہا کہ ایران کی شرکت کے بغیر خلیج فارس کی سلامتی کے بارے میں غور کرنا بے سود اور بے فائدہ ہے۔عمان کے وزیر خارجہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک کو ایران سے کوئی خوف اور خطرہ لاحق نہیں ہے۔