مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق یورپ کے حالات پر نظر رکھنے والے ایک ماہر ڈاکٹر احمد نقیب زادہ نے میونسپلٹی کی شہریوں کی نسبت ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور دوسرے ایشیائی ممالک میں میونسپلٹیوں کو شہری ثقافت اور شہریوں کے ساتھ روابط کوفروغ دینے کے لئے جامع منصوبہ بنانا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ تہران جیسے بڑے شہر میں کلب بنانا تمام شہری اداروں کے لئے ایک ضروری امر ہے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہمیں ایک بڑے شہر کے بجائے ایک بڑے دیہات کا سامنا کرنا پڑےگا۔ انھوں نے کہا کہ حکومتوں کے درمیان سیاسی اختلاف شہروں کی ترقی میں باہمی تعاون میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے انھوں نے کہا کہ ایشیائي ممالک مل کر بڑے شہروں کی ترقی اور توسیع میں فعال اور نمایاں کردار ادا کرسکتے ہیں