مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان حسن قشقاوی نے مشرقی یمن میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد اور یمن حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ قشقاوی نے کہا کہ یمن میں آنے والے سیلاب سے لوگوں کو جو نقصان ہوا ہے اس ایرانی حکومت اور عوام یمنی حکومت اور عوام کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے ترجمان نے سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو تعزیت پیش کی اور ان کے لئے صبر و شکیبائی اور جاں بحق ہونے والوں کے لئے مغفرت طلب کی۔