مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر دفاع مصطفی محمد نجار ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ قطر کے دورے پر ہیں جہاں قطر کے ولیعہد نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے ساتھ دفاعی تعلقات کوفروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔قطر کے ولیعہد نے کہا کہ ہم ایران کو عظیم اسلامی اور برادر ملک سمجھتے ہیں اور ایران کی قوت کو عالم اسلامی کی طاقت سمجھتے ہیں انھوں نے کہا کہ ایران کی طاقت علاقائی سالمیت کے لئے بڑی اہمیت کی حامل ہے قطر کے ولیعہد نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک کو پرامن جوہری ٹیکنالوجی حاصل کرنے کا حق ہے اور ہم ایران کے جوہری حق کی حمایت کرتے ہیں اس ملاقات میں اران کے وزیر دفاع نے بھی اپنے ہمسایہ مسلمان اور برادر ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کے فروغ کو ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم عنصر قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے تمام اسلامی ممالک کے ساتھ دوستانہ اور ترادرانہ روابط کو فروغ دینے کا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں قطر کی ایران کے نزدیک بڑی اہمیت ہے ۔