مہر خبررساں ایجنسی نے شام کی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظيم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ خالد مشعل نے شام کے وزير خارجہ ولید العلم سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ اس ملاقات میں فلسطین کی صورتحال اور فلسطینی گروپوں کے درمیان قومی مصالحت پر مبنی مذاکرات کے بارے میں بحث و تبادلہ خیال کیا گيا ہے۔ مشعل نے اس ملاقات میں فلسطین کے بارے میں شام کے کردار کی تعریف کی ہے اس ملاقات میں فلسطینی تنظيم حماس کے سیاسی شعبہ کے کئی اراکین بھی موجود تھے۔