مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد ترکی کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے آج صبح تہران پہنچ گئے ہیں۔ صدر احمدی نژاد نے اس سفر میں ترکی کے صدر عبداللہ گل ، وزیر اعظم رجب طیب اردوغان اور وزیر خارجہ علی بابا جان سے دوطرفہ ،علاقائی اور بین الا قوامی امور پر گفتگو کی۔ اس سفر میں دونوں ممالک کے اعلی حکام نے تجارتی ،اقتصادی ، ٹرانسپورٹ اور ثقافتی شعبوں میں پانچ اہم معاہدوں پر دستخط کئے ہیں دونوں برادر ممالک نے باہمی روابط کو تمام شعبوں میں فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔