ہندوستان میں پانچ منزلہ عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہونے سے بیس افراد ہلاک اور اکیس زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائ‏ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  ہندوستان میں پانچ منزلہ عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہونے سے بیس افراد ہلاک اور اکیس زخمی ہوگئے ہیں۔

جبکہ کچھ افراد ابھی تک ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ہندوستانی شہر ممبئی کے گنجان علاقے نیرولینز میں پانچ منزلہ عمارت کا کچھ حصہ گرنے کا واقعہ مون سون کی شدید بارشوں کے باعث پیش آیا جس سے گیارہ افراد موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ نو افراد نے اسپتال میں دم توڑدیا۔ پولیس کے مطابق مون سون کی بارشوں کے باعث امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور ابھی بھی کچھ افراد ملبے میں دبے ہوسکتے ہیں۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے مطابق یہ عمارت ستر سال سے زیادہ پرانی تھی۔ ممبئی میں اکثر بارش کے دوران عمارتیں منہدم ہونے کے حادثات ہوتے ہیں کیونکہ یہاں برسوں پرانی عمارتیں ہیں۔

بی ایم سی نے پورے ممبئی شہر میں پانچ سو سے زیادہ پرانی عمارتوں کی نشاندہی کی ہے جن میں رہنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے