مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد وزارت اقتصاد و خزانہ ، داخلہ اور روڈ و ٹرانسپورٹ کے وزراء کا دفاع کرنے کے لئے پارلینٹ پہنچ چکے ہیں۔ صدر کے ہمراہ کئی وزراء بھی ہیں پارلیمنٹ کے نائب سربراہان ابو ترابی اور باہنر نے صدر کا خیر مقدم کیا پارلیمنٹ کے آج کے اجلاس میں صدر کی جانب سے پیش کئے گئے وزراء کو اعتماد کا ووٹ دینے کے بارے میں بحث ہوگی جس کے بعد معرفی شدہ وزراء کو اعتماد یا عدم اعتماد کا ووٹ دیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ صدر احمدی نژاد نے سید شمس الدین حسینی کو اقتصاد و خزانہ ، بہبہانی کو روڈ و ٹرانسپورٹ اور کردان کو وزارت داخلہ کے لئے پیش کیا ہے ۔