مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں ریلوے انتظامیہ نے ریل گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ نئے ریل کے نئے کرایوں پر عمل درآمد سات جولائی سے ہوگا۔ریلوے کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ریل گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ پیڑول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کی باعث کیا گیا ہے۔ ریلوے کے اعلان کے تحت مال گاڑیوں کے کرائے میں پانچ فیصد جبکہ ٹرینوں کے کرائے میں پانچ سے پندرہ فیصد تک اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔