امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ لگنے سے ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ لگنے سے ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات کے محکمہ کے مطابق آگ شمالی کیلی فورنیا کے جنگلات میں 700 سے زائد مختلف مقامات پر لگی جس سے ابتدائی طور پر 5 گھروں کے جلنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جبکہ ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ آگ سے 112500 ایکڑ رقبہ متاثر ہوا۔ آگ پر قابو پانے کیلئے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں اور توقع ہے کہ جلد ہی آگ پر قابو پا لیا جائے گا۔