مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے عارضی اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کو پارلیمنٹ کے نمائندوں نے بھاری اکثریت سے آٹھویں ایرانی پارلیمنٹ کا باضابطہ اسپیکر منتخب کرلیا ہے۔ علی لاریجانی پارلیمنٹ میں موجود 259 نمائندوں میں سے 237 کے ووٹ حاصل کرکے پارلیمنٹ کے باقاعدہ اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں لاریجانی گذشتہ ہفتہ 263 میں سے 232 آرا حاصل کرکے عارضي اسپیکر منتخب ہوئے تھے۔