مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ حمد بن جاسم بن جبر آل ثانی نے ایک پریس کانفرنس میں قطر میں لبنانی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی پانچ روزہ گفتگوکے بعد کہا ہے کہ لبنان کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤن نے دوحہ اعلامیہ پر دستخط کردیئے ہیں۔
اور امید ہے کہ لبنان کی تمام پارٹیاں اس کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں گی اس اعلامیہ کے مطابق لبنان کی پارلیمنٹ مائیکل سلیمان کو لبنان کا صدر منتخب کرنے کے لئے آئندہ 24 گھنٹوں میں اجلاس طلب کرکے اسے صدر منتخب کرےگی اس وقت عرب یونین کے سکریٹری جنرل عمرو موسی صحافیوں سے بات چیت کررہے ہیں۔