مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں تشدد کے مختلف واقعات میں آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔جبکہ اجتماعی قبر سے آٹھ افراد کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کے مطابق مسلم علما ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بغداد کے مغرب میں اس کے دو ارکان کو نامعلوم افراد نے مسلم تنظیم کے دو افراد کو قتل کردیا ہے۔ تنظیم کے مطابق شیخ محمود الجمیلی اور ڈاکٹر طہ ٰ العانی کی لاشیں العدل کے علاقے میں اُن کی گاڑی سے ملیں۔ ادھر بغداد میں امریکی فوج نے کہا ہے کہ بغداد کے علاقے الشعلہ میں جھڑپوں اور فضائی حملے میں6مسلح افراد کو ہلاک کردیا گیا ادھر بصرہ کے مغرب میں واقع علاقے الزبیر میں ایک اجتماعی قبر سے8 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مارکر قتل کیا گیا تھا ۔