مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران کے عارضي امام جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے آج تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ کے خطبوں میں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے ایران کی طرف سےتجاویز کے پیکیج کو عالمی سطح پر امن و امان برقرار کرنے کا باعث قراردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سامراجی طاقتوں کے لبنان ، فلسطین ، عراق اور ایران کے بارے میں خطرناک عزآئم سے سبھی واقف ہیں انھوں نے کہا کہ امریکی صدر بش نےاپنی تقریر میں عرب ممالک سے کہا ہے کہ تمہارا مخالف اسرائیل نہیں ہے بلکہ ایران ہے اور بش کی اس تقریر کا واضح مطلب یہ ہے کہ عربوں کی توجہ عالم اسلام کے اہم مسئلہ سے ہٹا کر دوسری طرف مبذول کی جائے اب دیکھنا یہ ہے کہ ایران کی طرف سے عربوں کو کونسا خطرہ ہے جس سے امریکی صدر بش نے اپنے عرب دوستوں کو آگاہ کیا ہے یقینا بش کو معلوم ہے کہ ایران کے عرب ممالک کے ساتھ قریبی دوستانہ اور برادرنہ روابط ہیں اور یہ روابط فروغ پا رہے ہیں اور ان روابط کے فروغ کی صورت میں امریکہ اور اسرائیل کو زبردست خطرہ لاحق ہے اور وہ خطرہ یہ ہے کہ اگر تمام عرب ممالک ایران کے ساتھ ملکر اسرائیل کے خلاف ہوگئے تو اسرائیل صفحہ ہستی سے نابود ہوجائے گا لہذا امریکہ صدام کی طرح اب دوسرے عرب ممالک کو ایران کے خلاف کھڑا کرنا چاہتا ہے اور اس موقع پر عرب ممالک اور مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ امریکہ کے مکر وفریب سے بیدار اور ہوشیار رہیں ۔ آيت اللہ کاشانی نے کہا کہ حزب اللہ لبنان کی اسرائیل کے خلاف کامیابی عالم اسلام کی کامیابی ہے اور تمام مسلمانوں کے لئے باعث فخر ہے۔